
(حافظ شہباز علی)لاہور قلندرز کے سپنر اسامہ میر کاکہناہے کہ اس وقت ہمیں ہر میچ کے حوالے سے سوچنا ہے ،میری کوشش ہے کہ اچھے سے اچھا پر فارم کروں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسامہ میر نے کہاکہ کراچی میں سپنرز کو مدد مل رہی تھی ،لاہور میں گیند اچھی بلے پر آرہی ہے ،آج کا میچ جیتنے کے بعد اگلے میچ پر توجہ ہے ۔
لاہور قلندرز کے سپنر کاکہناتھا کہ سکندر رضا کا ٹیم میں ہونا ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہے ،ان کاکہناتھا کہ کسی بھی کھلاڑی کا برا دن آتا ہے اس کی اچھی پرفارمنس کو بھول کر تنقید شروع کردی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میں اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کپتان سعود شکیل کااہم بیان











Leave a Reply