پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلا دیش کے ساتھ سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعدکپتان اور ہیڈ کوچ کا باضابطہ اعلان کرے گا۔
ذرائع کے مطابق سرفراز احمد ،اظہر محمود کی جگہ پہلی بار ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے، وہ اس وقت قومی سلیکٹر بھی ہیں جبکہ شان مسعود پہلے ہی قیادت کی ذمے داریاں سنبھال رہے ہیں ممکنہ طور پر پاکستانی ٹیم بنگلا دیش،ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔
اکتوبر میں پاکستان نے آخری ٹیسٹ سیریز جنوبی افریقا کے خلاف کھیلی تھی،جو ایک ایک سے برابر ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق شان مسعود کو کپتان برقرار رکھ کر مستقل مزاجی کی پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔
اس وقت وائٹ بال کے ہیڈ کوچ نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن ہیں جبکہ ون ڈے کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی اور ٹی ٹوئینٹی کے کپتان سلمان علی آغا ہیں۔
سرفراز احمد کی قیادت میں اس وقت لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ریڈ بال کیمپ لگاہوا ہے جس میں قومی اکیڈمی کے کوچز بھی شامل ہیں۔
21 سالہ اوپنر اذان اویس کی ڈومیسٹک ریڈ بال کرکٹ میں شاندار کارکردگی رہی، اذان اویس نے 2024-25 سیزن میں سیالکوٹ ریجن کی جانب سے 844 رنز بنا کر بیٹنگ چارٹس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اذان اویس نے اپنے پہلے فرسٹ کلاس سیزن (قائد اعظم ٹرافی) میں 4 سنچریاں اور 2نصف سنچریاں ا سکور کیں۔
سیالکوٹ نے اذان اویس کی کارکردگی کی بدولت قائداعظم ٹرافی کا ٹائٹل جیتا،اذان اویس نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں 578 رنز ا سکور کیے، قائداعظم ٹرافی 2025-26 میں اذان اویس نے 803 رنز بنا کر ٹیم کو فائنل تک پہنچایا، ایس این جی پی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے اذان اویس نے 448 رنز ا سکور کیے۔
اذان وایس کا کہنا ہے کہ این سی اے ریڈ بال کیمپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، گزشتہ دو سیزنز میرے فرسٹ کلاس کیرئیر کے لیے بہت اہم رہے، انگلینڈ کا دورہ مشکل مگر سیکھنے کے لیے انتہائی مفید رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف کنڈیشنز میں کھیلنے سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا، میرا ہدف تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی میرا خاص ہدف ہے۔













Leave a Reply