
(حافظ شہبا زعلی )پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز نے اپنے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو تین دن کی رخصت دے دی، ملتان سلطانز مینجمنٹ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو چھٹیوں پر دبئی بھیج دیا،اسٹیو اسمتھ ،ایشٹن ٹرنر،پیٹر سیڈل سمیت دیگر غیر ملکی کھلاڑی دبئی روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ملکی کھلاڑی بھی اپنے اپنے شہروں کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، ملتان سلطانز کے کھلاڑی دوبارہ 16 اپریل کو رپورٹ کرینگے، ملتان سلطانز کا اگلا میچ 19 اپریل کو کراچی کنگز کے خلاف ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نےایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کردی












Leave a Reply