وزیراعظم آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے


وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جدہ پہنچیں گے جہاں وہ سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ملاقاتوں میں خطے کی موجودہ صورتحال، کشیدگی میں کمی اور ممکنہ مستقل جنگ بندی پر گفتگو متوقع ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا جو مختلف اہم امور پر بات چیت میں شریک ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے دورے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ انا طالیہ ڈپومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔

ترکیہ میں قیام کے دوران وزیراعظم مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ترکیہ کے بعد وزیراعظم قطر کا بھی دورہ کریں گے جہاں مزید سفارتی روابط کو فروغ دینے پر بات چیت ہوگی۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *