(24نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آج شام ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 38 ویں میچ میں پشاور زلمی اپنی 10 ویں میچ میں جیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور لاہور قلندرز ٹاپ فور میں جانے کے لئے آخری کوشش کر رہے ہیں۔ اس میچ کا ٹاس لاہور قلندرز نے جیتا تھا اور زلمی کو بیٹنگ آفر کی تھی۔ زلمی نے 14 اوورز میں 117 رنز بنائے ہیں اور ان کی دو وکٹیں گریں۔ 16 ویں اوور میں بابر اعظم کلین بولڈ ہو گئے۔ 16 اوور ختم ہوئے تو زلمی کا مجموعہ 139 ہوا ہے اور وکٹ پر بریس ویل کے ساتھ افتخار احمد ہیں۔
کینسر سے آگاہی کے لئے زلمی کی خصوصی کِٹ
آج ایچ بی ایل پی ایس ایل کینسر سے آگاہی کی کیمپین کر رہی ہے۔ پی ایس ایل کی ٹاپ ٹیم پشاور زلمی کے کھلاڑی آج کے میچ میں اپنی روایتی کٹ کی جگہ گولڈن رنگ کی خصوصی کِٹ پہن کر کھیل رہے ہیں۔
پشاور زلمی کی بیٹنگ
آج میچ میں لاہقور قلندرز کے کیپٹن شاہین آفریدی نے ٹس جیت لیا تھا۔ شاہین نے خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی اور اپنا اور اپنے ساتھی باؤلرز کا ہنر آزمانے کے لئے زلمی کو پہلے بیٹنگ آفر کی۔
پشاور زلمی کے اوپنر جیمز ونس کے ساتھ کیپٹن بابر اعظم آئے۔ جیمز ونس نے دو اوورز مین دو چوکے مار کر 10 رنز بنائے لیکن تیسرے اوور میں شاہین نے انہیں کلین بولڈ کر دیا۔
ون ڈاؤن کوسال مینڈس آئے۔
مینڈس اس پی ایس ایل سیزن میں ٹاپ سکورنگ بیٹ ہیں۔ لیکن آج کے میچ میں وہ صرف ایک چوکا مار سکے اور 7 گیندوں سے 7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
مینڈس کے آؤٹ ہونے کے بعد مائیکل بریس ویل نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر اچھی پارٹنر شپ بنائی اور 30 گیندوں سے 51 رنز بنا کر اپنی ففٹی مکمل کی۔ وہ ہنوز وکٹ پر ہیں۔
ٹاپ سکورنگ بیٹ
بابر اعظم کے لئے کوسال مینڈس کے جلد آؤٹ ہو جانے کے بعد موقع تھا کہ وہ زیادہ سکور کر کے پی ایس ایل ٹاپ بیٹ بننے کی دوڑ میں مینڈس کو پیچھے چھوڑ دیں۔ لیکن بابر اعظم حارث رؤف کی بال پر ویں اوور میں 59 رنز بنا کر کلین بولڈ ہو گئے۔
بابر نے آج 45 گیندوں سے 5 چوکے مارے اور 1 چھکا مارا۔ ان کے آج مینڈس سے 53 رنز زیادہ بنے لیکن اب بھی مینڈس سب سے زیادہ سکور کرنے والے بیٹر ہیں اور بابر ان سے کچھ پیچھے ہیں۔ کوسال مینڈس کے آج کے 7 رنز شامل کر کے 500 رنز پورے ہو گئے۔ بابر اعظم کے 59 رنز شامل کر کے ان کے 485 رنز ہو گئے۔













Leave a Reply