لاہور میں بارش؛ پنڈیز اور اسلام آباد یونائٹڈ آج پہلی مرتبہ آمنے سامنے آنے کو بے تاب



(24نیوز) لاہور میں بارش نے آج بھی پی ایس ایل سیزن الیون کے میچ کا ٹاس رکوانے کا خدشہ پیدا کر دیا۔ قذافی سٹیڈیم پر اس وقت بارش ہو رہی ہے اور گراؤنڈ کو بڑی پلاسٹک شیٹس سے ڈھانپ کر بارش رکنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن گیارہ  کا آج کا میچ اسلام آباد یونائٹڈ اور پنڈیز کے درمیان ہو رہا ہے۔ جڑواں شہروں کی ٹیمیں بارش رکنے کا بے چینی سے انتظار کر رہی ہیں۔  روایتاً راولپنڈی اور اسلام آباد کو ایک ہی شہر سمجھا جاتا رہا ہے۔ پنڈل وال کرکٹ لوور دس سال سے اسلام آباد یونائٹڈ کو اپنی ہی ٹیم تصور کرتے رہے ہیں لیکن آج ان کی اپنی ٹیم اسلام آباد یونائٹڈ کے ساتھ پہلی مرتبہ میچ کر رہی ہے۔

قذافی سٹیڈیم اور اطراف میں ہلکی بارش شام چھ بجے کے بعد رکنے کا امکان بتایا جا رہا ہے۔

گرائونڈ سٹاف نے پچز اور گرائونڈ کو مکمل طور پر کور کر رکھا ہے۔

بارش ختم ہوتے ہی گرائونڈ کو خشک کرنے کا کام شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: ایران، شام، لیبیا پر حملے کرنے والے پاکستان کی طرف میلی انظر سے نہیں دیکھ سکتے، بلاول بھٹو کانعرہِ مستانہ 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *