نسیم شاہ اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ سے باہر ہو گئے



(ویب ڈیسک)راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ سائیڈسٹرین انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کی گزشتہ روز ایم آر آئی کروائی گئی، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انجری کے باعث نسیم شاہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اہم میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

ٹیم انتظامیہ صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، جبکہ کھلاڑی کی جلد صحتیابی کے لیے طبی نگرانی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پُراسرار جلدی بیماری پھیلنے کا خطرہ، الرٹ جاری
 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *