نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پزیر! سندھ سٹرائیکرکی7گولڈ میڈلز کیساتھ پہلی پوزیشن



(محمد حسن خان) نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ حیدرآباد میں اختتام پذیر ہوگئی، چیمپئن شپ میں سندھ اسٹرائیکر نے سات گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 

 حیدرآباد کلب میں پاک آرمی کے زیراہتمام منعقدہ چیمپئن شپ میں دس ٹیموں کے 210 باکسرز نے حصہ لیا تھا، نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں سندھ اسٹرائیکر نے پہلی، پنجاب تھنڈرز نے دوسری اور بلوچستان ایگلز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چیمپئن شپ میں کے پی ٹائٹنز کے ضمیر علی بہترین مرد باکسر جبکہ سندھ  سٹرائیکر کی عائشہ بہترین ویمن باکسر قرار پائیں۔

 اختتامی تقریب میں جیتنے والے باکسر میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں،صدر باکسنگ فیڈریشن ناصر اعجاز کے مطابق چیمپئن شپ ایونٹ کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور بین الاقوامی ایونٹس کے لیے تیار کرنا تھا۔ 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *