
(حافظ شہباز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مالی سال 2024-25 کے سالانہ آڈٹ اور مالیاتی سٹیٹمنٹس کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں آئی سی سی کے گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق پی سی بی کے پروسیجرل رولز کی توثیق کی گئی اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ جدہ میں اسٹیڈیم کی ترقی اور تعاون کے لیے اظہار دلچسپی کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں، لاہور ریجن کے زونز کی جغرافیائی حدود کی دوبارہ حد بندی اور ناموں پر نظرثانی کی منظوری بھی دی گئی۔
بورڈ آف گورنرز نے ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ میں نمایاں خدمات پر عبد اللہ خرم نیازی کو خراج تحسین پیش کیا، چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ عبد اللہ خرم نیازی نے دو سال تک ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کے لیے دن رات محنت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی طیارے ایک کے بعد ایک گرنے لگے، ایران کی خفیہ ٹیکنالوجی نے سب کو حیران کر دیا
محسن نقوی نے بی او جی کا پی ایس ایل 11 کے لئے ٹیموں کی ریکارڈ نیلامی پر اظہار تشکر کیا
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سرمایہ کاری کے لیے بہترین مارکیٹ بن چکی ہے،وہ وقت دور نہیں جب پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی۔











Leave a Reply