کامن ویلتھ گیمز میں اعزاز کا دفاع کرلوں گا: ارشد ندیم



(24 نیوز)اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ آنے والے چند ماہ ایونٹس کے حوالے سے بڑے اہم ہیں، کامن ویلتھ گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع کرلوں گا۔

 ایشین گیمز سمیت ڈائمنڈ لیگز میں شرکت کرنا ہے جس کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہوں۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور لاہور میں آنے والے ایونٹس کے لیے اپنی شیڈول ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اگلے آنے والے ایونٹس کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہوں، فٹنس پر کام کیا ہے، ابھی مکمل طور پر فٹ ہوں، دعا ہے کہ اللّٰہ پاک آگے بھی فٹ ہی رکھے۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز؛ 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

ارشد ندیم نے کہا کہ قطر میں ڈائمنڈ لیگ مئی میں شیڈول تھی اس کے لیے بھرپور تیار تھا لیکن خطے میں کشیدہ حالات کی وجہ سے ملتوی ہو گئی اور وہ اب جون میں کھیلی جائے گی۔

 اس لیے اب قطر ڈائمنڈ لیگ ایک مہینہ لیٹ ہونے سے ٹریننگ کے لیے مزید وقت مل گیا ہے۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ جولائی میں کامن ویلتھ گیمز، پھر ڈائمنڈ لیگز، ورلڈ ایتھلیٹکس الٹیمیٹ چیمپئن شپ اور اس کے بعد ایشین گیمز ہیں جن کے لیے تیاری کر رہا ہوں۔

ہمیشہ کی طرح سب سے دعاؤں کی درخواست ہے تاکہ فٹ رہ کر پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کروں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *