کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باولر احمد دانیال دائیں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار



 (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کے مطابق  فاسٹ بولر احمد دانیال کو اسکین کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر احمد دانیال دائیں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے، احمد دانیال کو ہیمسٹرنگ انجری آخری اوور میں بیٹنگ کے دوران تیسرا رن مکمل کرتے ہوئے ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق احمد دانیال کو اسکین کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

  پی سی بی کا کہنا ہے کہ احمد دانیال کی باقی میچ میں شرکت کا فیصلہ انجری کی نوعیت اور ڈاکٹرز کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد کیا جائے گا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *