
(ویب ڈیسک)بھارتی سابق کپتان ویرات کوہلی کی انسٹاگرام لائیک پر مداحوں کا ردعمل سامنے آنے کے بعد جرمن انفلوئنسر لزلیز کا بیان سامنے آگیا۔
کوہلی نے مختصر وقت کے لیے انفلوئنسر کی پوسٹ کو لائیک کیاتھالیکن اس کے اسکرین شاٹس آن لائن وائرل ہو گئے، جس کے بعد مختلف پلیٹ فارمز پر قیاس آرائیاں اور میمز بننے لگیں۔
فوٹوگرافر ادویت ویدیا نے اپنے انسٹاگرام پر ویرات کوہلی کے لائیک کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس واقعے کا موازنہ 2025 کے اس معاملے سے کیا جا رہا ہے جب کوہلی کے اکاؤنٹ کی جانب سے اداکارہ و انفلوئنسر اونیت کور کی پوسٹ کو لائیک کرنے کی خبر سامنے آئی تھی۔
ویرات کوہلی نے اس پر اپنے وضاحتی بیان میں کہا تھاکہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اپنی فیڈ صاف کرتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ الگورتھم نے غلطی سے ایک انٹریکشن رجسٹر کر لیا، اس کے پیچھے کوئی ارادہ نہیں تھا براہِ کرم غیر ضروری قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا سے خصوصی گفتگو میں جرمن انفلوسنر کا کہنا تھا کہ شروع میں وہ خوش ہوئیں، لیکن بعد میں اس بات پر غیر آرام دہ محسوس کیا کہ یہ معاملہ اتنی تیزی سے وائرل ہو گیا، بعد میں مجھے افسوس بھی ہوا جب ویرات کوہلی نے اسے ان لائیک کیا ، مجھے نہیں معلوم یہ اتنی بڑی خبر کیسے بن گئی۔
یہ بھی پڑھیں: رمشا خان اور خوشحال خان نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں
جرمن انفلوئنسر نےمزید کہا کہ لوگوں نے کیسے نوٹس کیا اور اسے خبر بنا دیا، شاید ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن پھر بھی میں اس پر شکر گزار ہوں اور ان کی سپورٹ کو سراہتی ہوں۔












Leave a Reply