حافظ آباد (محمد حسین مدنی سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبر8 حافظ آباد میں سولر انرجی سیور کا افتتاح جناب شیخ گلزار احمد صوبائی امیدوار پی پی 38 ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع حافظ آباد جناب سعید اصغر اور چوہدری شعیب اللہ تارڑ نے کیا ۔ سکول سٹاف نےچوہدری شعیب اللہ تارڑ کونسلر حلقہ نمبر 1 حافظ آباداور سکول کونسل کی انتھک کاوش کو سراہا گیا ۔
مہمان خصوصی جناب شیخ گلزار احمد صوبائی امیدوار پی پی 38 حافظ آباد نے وزیر اعلی پنجاب مرہم نواز شریف کی ویژن ہر گھر تعلیم اور پڑھا لکھا پنجاب ۔صاف ستھرا پنجاب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ اہل محلہ اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبر8 حافظ آباد کے طالب علم کو صاف ستھرا پانی مہیا کرنے کے لئے کہا کہ آج جمعہ المبارک ہے اور اگلے جمعہ المبارک تک فلٹر پلانٹ کا افتتاح ہو گا۔ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبر8 حافظ آباد کو فلٹر پلانٹ مہیا کرنے کااعلان کیا ۔اک ہفتہ کے اندر اندر طالب علموں اور اہل محلہ کی ضرور صاف ستھرا پانی کا فلٹر پلانٹ کا بندوست کیا جائے گا ۔
چئیر مین متحدہ محاذ اساتذہ ضلع حافظ آباد و ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبر8 حافظ آباد ریاض احمد تارڑ نے شیخ گلزار احمد صوبائی امیدوار پی پی 38 اور چوہدری شعیب اللہ تارڑ کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا اور یہ اعادہ کیا کہ ہم مریم نواز شریف وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ضلع حافظ میاں عبد الرزاق اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محمد اکرم اشرف کے ویژن پڑھا لکھا پنجاب کو مل کر آگے بڑھائیں گے۔













Leave a Reply