ون ڈے رینکنگ جاریشاہین شاہ آفریدی  کی 2 درجے ترقی 



 (ویب ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی, ون ڈے  میں شاہین شاہ آفریدی ، ٹی ٹونٹی میں صاحبزادہ فرحان کی ترقی   ہو گئی ۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ رینکنگ کےمطابق  ون ڈے بیٹرز میں بھارت کے روہت شرما سرفہرست، ویرات کوہلی 2 درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبرپرآگئے،اس کے علاوہ پاکستان کے بابراعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہیں۔

جبکہ ون ڈے بولرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر،پاکستان کے ابراراحمد کی9ویں پوزیشن برقرار ہے،شاہین شاہ آفریدی2درجے ترقی کے بعد19ویں نمبرپرآگئے،حارث رؤف کی بھی ایک درجہ ترقی،22واں نمبر مل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت مزید گر گئی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟

ٹی20بیٹرزمیں صاحبزادہ فرحان ایک درجہ ترقی کے بعد5ویں نمبرپرآگئے، ٹی 20 بولرز میں ابرار احمد کی چوتھی، محمد نواز کی11ویں پوزیشن برقرار ہے۔

ٹیسٹ بولرز میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک کیرئیر بیسٹ تیسری پوزیشن پرآگئے،پاکستان کے سپنر نعمان علی چوتھے نمبرپر چلے گئے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *