کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹام کرن کا پی ایس ایل سیزن سے متعلق اہم بیان



(24نیوز)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی ٹام کرن نے کہا ہے کہ ابھی ٹورنامنٹ کا آغاز ہے آنے والے دنوں میں مزید بہتری آئے گی ۔ 

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگز مین کیخلاف کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹام کرن کاکہناتھا کہ میرے خیال میں آج وکٹ تھوڑا سلو تھی اور بیٹنگ میں مشکل ہورہی تھی ۔ ٹورنامنٹ میں دو میچز کھیلے ہیں دونوں میچز میں سپنرز نے اچھی باؤلنگ کی ہے ۔

ان کاکہناتھا کہ ابھی ٹورنامنٹ کا آغاز ہے آنے والے دنوں میں مزید بہتری آئے گی ۔ سعود شکیل اچھے انداز میں قیادت کررہے ہیں ۔ سعود شکیل گراؤنڈ میں بڑے تحمل سے فیصلے کرتے ہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11؛کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست ،حیدرآباد کے آل راؤنڈر حماداعظم کا حیران کن بیان





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *