اسلام آباد مذاکرات کیلیے ایرانی وفد کے جواب کا انتظار ہے، وزیراطلاعات


اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات کا اہم بیان سامنے آگیا۔

وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ اسلام آباد امن مذاکرات کیلئے وفد کی تصدیق سے متعلق ایران کے باضابطہ جواب کا انتظار ہے پاکستان بطور ثالث ایرانیوں کیساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور پاکستان سفارت کاری اور مذاکرات کی راہ پر گامزن ہے۔

وزیر اطلاعات کے مطابق جنگ بندی 22 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 50 منٹ پر ختم ہو گی، ایران کا 2 ہفتے کی جنگ بندی کے خاتمے سے قبل مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایرانی قیادت کو قائل کرنے کی مخلصانہ کوششیں کیں اور یہ کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب امریکی خبر ایجنسی نے دو علاقائی عہدیداروں سے متعلق ایران امریکا مذاکرات سے متعلق بتایا کہ امریکا اور ایران نے اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کا عندیہ ہے اور دونوں ممالک نے پاکستانی ثالثوں کو کل اسلام آباد آنےسے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *