آئی سی سی کے جنرل منیجر وسیم خان کا عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ



(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے جنرل منیجر وسیم خان نے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق  وسیم خان آئی سی سی جی ایم کے عہدے پر 4  برس ذمہ داریاں نبھانے کے بعد جون میں عہدے سے دستبردار ہو جائیں گے۔

وسیم خان نے 2022 میں جیف آلڈرائس کے سی ای او بننے کے بعد عہدہ سنبھالا تھا۔وہ 3 برس پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر بھی رہے۔

پی سی بی میں خدمات انجام دینے کے بعد وسیم خان آئی سی سی سے منسلک ہوئے۔

آئی سی سی میں گزشتہ 2 برسوں کے درمیان کئی سینیئر آفیشلز اپنے عہدوں سے الگ ہو چکے ہیں۔ جے شاہ کے دور میں زیادہ تر نئے آئی سی سی آفیشلز نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *