لاہور قلندرز نے گوجرانوالہ کے بچے کی بڑی خواہش پوری کر دی



(24 ںیوز )لاہور قلندرز نے ایک کینسر کے مریض بچے کی اپنے کپتان سے ملاقات کی خواہش پوری کر کے ایک خوبصورت مثال قائم کر دی ہے۔

گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ سے تعلق رکھنے والے بچے فرزان نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے شاہین آفریدی سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، اس درخواست پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے فوری اقدام کرتے ہوئے فرزان کو سٹیڈیم میں مدعو کیا، جہاں وہ ٹیم کی سپورٹ کے لیے موجود رہا۔

اس موقع پر فرزان کی ملاقات شاہین آفریدی اور ٹیم منیجر ثمین رانا سے بھی کرائی گئی۔ شاہین آفریدی نے بچے کے نام کی دستخط شدہ ٹی شرٹ اسے تحفے میں دی اور اس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، فرزان نے میچ انکلوژر میں بیٹھ کر لاہور قلندرز کا مقابلہ بھی دیکھا۔

بعد ازاں فرزان اور ان کے والد نے لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جبکہ انہوں نے ٹیم کے اونر عاطف رانا اور ثمین رانا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *