پی سی بی سکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر سکندر رضا کا موقف بھی آ گیا



(24نیوز)پی سی بی سکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر لاہور قلندرز کے کھلاڑی سکندر رضا کا موقف بھی آ گیا۔

کراچی کنگز کیخلاف میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکندر رضا نے کہاکہ پیدائشی طور پر میں پاکستانی ہوں  تو میرے فیملی اور دوست ملنے آسکتے ہیں ۔ مجھے کہا گیا ہے کہ آپ نے باہر نہیں جانا تو میں باہر نہیں گیا ۔ اگر اس مرتبہ پروٹوکولز میں تبدیلی ہوئی ہے تو میرے علم میں نہیں تھا۔ 

سکندر رضا کاکہناتھا کہ شاہین نے کوئی من مانی نہیں کی میں نے ہی شاہین کو کہا تھا کہ میری فیملی آئی ہے ۔ شاہین کا کوئی قصور نہیں وہ میرے کہنے پر گئے تھے ۔ اس سارے معاملے پر پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے ۔ 

لاہور قلندرز کے کھلاڑی کا کہناتھا کہ آخری اوور میں کیا ہوا اس کے حقائق ہمیں نہیں معلوم امپائرز کی حقیقت بتائیں گے ۔ اس معاملے پر میں صرف اپنی بات کرسکتا ہوں کہ میں نے کچھ نہیں کیا۔ میں یہ گارنٹی کرسکتا ہوں کہ مجھے میچ ریفری نہیں بلایا ۔ ان کاکہناتھا کہ ہم اپنی اننگ کا اختتام اتنا اچھا نہیں کرسکے ۔ کرکٹ میں ہوجاتا ہے اگر عبید آخری اوور کرتا تو پھر کہا جاتا کہ حارث کو کیوں نہیں کروایا ۔ 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *