
(محمد حماد )سابق کپتان یونس خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق پی سی بی کے رابطے پر لیجنڈری بیٹر نے کرکٹ کی بہتری کے لیے اپنی خدمات پیش کردی ہیں۔
پی سی بی کے نئے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کے طور پر بھی یونس خان کا نام مجوزہ لسٹ میں شامل ہے، سرفراز احمد اور مصباح الحق کی طرح بورڈ کرکٹ معاملات میں مزید بہتری کے لیے یونس خان کی خدمات سے بھی فائدہ اٹھانے کا خواہشمند ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے اس سلسلے میں یونس خان سے رابطہ کیا ہے اور اپنی دستیابی ظاہر کی ہے، معاملات طے ہونے کی صورت میں ہی یونس خان کی باقاعدہ تقرری کا اعلان چند دن میں متوقع ہے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تقرری کی منظوری دیں گے۔
واضح رہے کہ یونس خان 118 ٹیسٹ میچز میں 10 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں ، 265 ون ڈے میچز اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں ،یونس خان ماضی میں قومی ٹیم کےکوچ بھی رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پبلک ٹرانسپورٹ فری،کاشتکاروں اورموٹرسائیکل سواروں کوسبسڈی دینے کااعلان











Leave a Reply