پی ایس ایل11; قلندرز نے  13 اوورز میں185 رنز بنا کر ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست


(24نیوز) آج شب لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بارش کے بعد  شروع کئے گئے پی ایس ایل 11  کے ویں میچ میں لاہور قلندرز نے صرف13 اوورز میں  185 رنز بنا ڈالے۔ ملتان سلطانز اس ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اچھا کھیلنے کے باوجود   20 رنز سے ہار گئے۔ محمد نعیم پلئیر آف دی میچ بن گئے۔ اب قلندرز کی پی ایس ایل الیون کے پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن 2 ہو گئی ہے اور سلطانز تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ 

آخری اوور میں سلطانز کو جیتنے کے لئے 30 رنز درکار تھے، اس سے پہلے فی اوور  24 رنز کا رن ریٹ درکار تھا اور ابتدا ہی میں درکار رن ریٹ  19 رنز فی اوور ہو گیا تھا۔

لاہور میں  پاکستان سپر لیگ 11 کا آج کا میچ بارشی ماحول میں ہوا۔ میچ کے طے شدہ وقت پر بارش ہوتی رہی۔ میچ کا دورانیہ کم کر کے 13 اوورز کیا گیا تھا۔ 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے  میچ کا ٹاس بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔تاہم کافی وقت کے بعد  ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بارش کے سبب میچ کو فی اننگز 13 اوورز پر محدود کیا گیا۔

ملتان سلطانز کی بیٹنگ

186 رنز کے ہدف کے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 13 اوورز میں 5 وکٹوں  کے نقصان کے ساتھ  صرف 165 رنز بناسکی۔ ٹی توینٹی فارمیٹ میں یہ  13 اوورز مین ایک بڑا مجموعہ تھا لیکن سارے میچ کے دوران سلطانز  جیت کے لئے درکار  رن ریٹ کے قریب تک نہیں پھٹک سکے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان ایشٹن ٹرنر 52رنز بنائے اور شان مسعود 44 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، عرفات منہاس نے 25رنز بنائے۔ یہ سب کچھ ناکافی ثابت ہوا۔

بارش سے متاثرہ میچ میں ملتان سلطانز کو  186 رنز کا ہدف  78 گیندوں سے حاصل کرنا تھا۔  ملتان سلطانز نے پہلے 7 اووروں میں 3 وکٹیں گنوا دیں اور صرف  68 رنز بنائے۔ اب باقی 6 اووروں میں  ملتان کو 20 رنز فی اوور کے رن ریٹ کے ساتھ رنز بنانا تھے۔

ٹاس جیت کر ایشٹن ٹرنر کا فیصلہ جو الٹا پڑ گیا

 پاکستان سپر لیگ 11 کے آج کے میچ  میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کی کیونکہ سلطانز کے کیپٹن  ایشٹن ٹرنرنے ٹاس جیتا تھا اور خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لے کر بیٹنگ قلندرز کو دی تھی۔

قلندرز کی باؤلنگ

قلندرز کی بیٹنگ

لاہور قلندرز کے اوپنرز نے آج امیزنگ کھیل کھیلا، صرف پانچ اوورز میں 86  رنز بنا ڈالے۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے  میچ کا ٹاس بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ بارش ہلکی ہلکی لیکن مسلسل ہوتی رہی۔ جب بارش رکی تو  میچ کے منتظمین نے باقی وقت مین صرف 13 اوورز کا میچ کرنے کا فیصلہ دیا۔ لاہور قلندرز نے 13 اوورز کی ہر بال سے پورا فائدہ اٹھایا اور چیزر ٹیم ملتان سلطانز کو   14.20 کا رن ریٹ  چیز کرنا پڑا۔ 

قلندرز کے  نعیم 60 اور پرویز حسین نے  45 رنز بنائے۔ 

قلندرز کے عبداللہ شفیق نے 33 رنز بنائے اور سکندر رضا نے 13 رنز  بنائے۔

ملتان سلطانز کی باؤلنگ

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 پوائنٹس ٹیبل پر  ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز

آج کا میچ لاہور قلندرز جیتے تو وہ پوائنتس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر چلے جائین گے اور اگر میچ ملتان سلطانز جیتے تو سلطانز کو پی ایس ایل الیون میں اب تک پہلی پوزیشن مل جائے گی۔

شام تک  سلطانز ٹیبل پر  دو میچ کھیل کر ، دو میچ جیت کر دوسری پوزیشن پر ہیں اور لاہور قلندرز  دو میچ کھیل کر، ایک میچ جیت کر چوتھی پوزیشن پر تھے۔ 

پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی نئی پوزیشن

آج شب لاہور قلندرز کی جیت کے بعد قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ ان کا نیٹ رن ریٹ  ٹاپ پر موجود کراچی کنگز سے دو گنا ہے حالانکہ کنگز کوئی میچ نہیں ہارے اور قلندرز ایک میچ ہار چکے ہیں۔۔ 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *