
(حافظ شہباز علی ) کراچی کنگز ٹیم انتظامیہ نے اگلے میچ تک چار کھلاڑیوں کو رخصت دے دی، کراچی کنگز نے دو غیر ملکی کھلاڑیوں ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زیمپا کو رخصت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق دو مقامی کھلاڑیوں حسن علی اور اعظم خان کو بھی رخصت دے دی گئی، ڈیوڈ وارنر کو 9 اپریل تک رخصت دے دی گئی، ڈیوڈ وارنر اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاریں گے۔
ایڈم زیمپا بھی چند روز گھومنے پھرنے کے لیے واپس جائیں گے، حسن علی فیملی فنکشن کی وجہ سے 7 اپریل کو دوبارہ اسکواڈ جوائن کریں گے ، اعظم خان 5 اپریل کو اسکواڈ جوائن کرینگے۔
ذرائع کے مطابق ڈیوڈ وارنر 9 اپریل جبکہ ایڈم زیمپا 7 اپریل کو دوبارہ اسکواڈ جوائن کریں گے، کراچی کنگز اپنا اگلا میچ پشاور زلمی کے خلاف 9 اپریل کو کراچی میں کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں :پبلک ٹرانسپورٹ فری،کاشتکاروں اورموٹرسائیکل سواروں کوسبسڈی دینے کااعلان











Leave a Reply