
( ویب ڈیسک )جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بیٹسمین ریلی روسو نے دنیا کی دو بڑی کرکٹ لیگز، پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) اور انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے درمیان ایک انوکھا موازنہ کرتے ہوئے آئی پی ایل کو کرکٹ کے بجائے ”فلم“ قرار دے دیا۔ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایک میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ریلی روسو نے کہا کہ آئی پی ایل ایک بہت طویل ٹورنامنٹ ہے، جبکہ پی ایس ایل ایک مختصر ٹورنامنٹ ہے، جس میں مقابلہ بہت زیادہ سخت ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی ایل کا ماحول پی ایس ایل کے مقابلے میں بالکل مختلف نوعیت کا ہے۔ کیونکہ آئی پی ایل بولی ووڈ کی پوری انڈسٹری کے ساتھ جڑا ہوا ہے، اس لیے یہ اصل کرکٹ سے زیادہ ایک فلم جیسا محسوس ہوتا ہے۔
ان کے مطابق دونوں لیگز کا انداز مختلف ہے لیکن دونوں ہی اپنی جگہ اہمیت رکھتی ہیں۔
Shocking statement by Rilee Rossouw. ????
“IPL is a very long tournament, and PSL is a much more compact tournament where the competition is a lot more fierce. IPL obviously has the whole Bollywood behind it, so it’s a lot more of a movie than actual cricket”. pic.twitter.com/ZwLugU3A5n
— Salman. (@howeverhoe) April 11, 2026
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ریلی روسو نے کراچی میں کھیلے گئے ایک میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے “مین آف دی میچ” کا اعزاز حاصل کیا۔ اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈی کو 61 رنز سے شکست دی۔
میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مضبوط اسکور بنایا، جس کے جواب میں راولپنڈی کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور صرف 121 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
کوئٹہ کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا جہاں سعود شکیل، جہانداد خان اور عثمان طارق نے اہم وکٹیں حاصل کیں۔
ریلی روسو کے اس بیان نے کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پی ایس ایل انتظامیہ لیگ کو دنیا کی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی لیگ بنانے کے دعوے کر رہی ہے۔
شائقین کرکٹ اب دونوں لیگز کے فرق اور انداز پر سوشل میڈیا پر اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔












Leave a Reply