پی ایس ایل الیون؛ کراچی کنگز کو حیدر آباد نے مشکل میں ڈال دیا 11 اوورز میں  87 رنز


(24نیوز) پی ایس ایل سیزن الیون میں آج کا دن  مونوس لیبوشین کے لئے اچھا ثابت ہو رہا ہے۔ وہ کراچی کنگز کے ساتھ میچ میں ٹاس بھی جیت گئے اور ان کا کراچی کنگز کو بیٹنگ دینا بھی بہتر فیصلہ ثابت ہوا۔  کنگز نے 10 اوورز میں 77 رنز بنائے اور ان کے 3 بیٹر آؤٹ ہو گئے۔ 11 اوورز ختم ہوئے تو کنگز کا مجموعہ 87 ہو گیا۔

آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں حیدر آباد کنگز مین اور کراچی کنگز پی ایس ایل کے گیارھویں سیزن میں دوسری مرتبہ آمنے سامنے ہیں۔ چار میچ  ہار چکے حیدرآباد کنگز مین گزشتہ میچ میں کراچی کنگز سے پٹ گئے تھے، آج ان کے لئے حساب برابر کرنے کا موقع ہے۔

میچ کا ٹاس حیدر آباد کے کیپٹن مورنوس لیبوشین نے جیتا اور انہوں نے کراچی کنگز کو بیٹنگ آفر کر دی۔

کراچی کنگز کی بیٹنگ

کراچی کنگز کے اوپنر  2 رنز بنا کر پہلے اوور کی چوتھی بال پر  کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پہلے ہی اوور مین وکت گنوا کر دباؤ میں آئے کنگز 11 اوورز تک دباؤ میں ہی رہے۔

ون ڈاؤن آنے والے سلمان علی آغا چھٹے اوور میں  24 رنز بنا کر  کیچ آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے:  “لاہور مینز  اینڈ ویمنز ویٹ لفٹنگ چیمپئین شپ ” 16 اور 17 اپریل  کو  ہوگی

محمد وسیم 8 ویں اوور میں 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 4 چوکے مارے۔

میچ کا پہلا چھکا 11 ویں اوور میں اعظم خان نے مارا۔

11 اوورز تمام ہوئے تو اعظم خان 14  رنز کے ساتھ اور سعد بیگ  24 رنز کے ساتھ وکٹ پر تھے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *