بابر دی گریٹ پی ایس ایل میں 4 ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے



(24نیوز)  درجنوں انترنیشنل کرکٹ ریکارڈ بنانے الے  بابر دی گریٹ نے آج نیشنل سٹیڈیم میں مزید دو ریکارڈ بنا ڈالے۔ ان کا ایک ریکارڈ پاٹنر شپ میں سو سے زیادہ رنز بنانے کا ہے اور دوسرا پی ایس ایل  میں سب سے زیادہ انفرادی رننز کا ہے۔

آج بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 4 ہزار  رنز مکمل کرلیے،  وہ لیگ میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں جب کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ شراکتوں کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

ہفتے کو پی ایس ایل الیون میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں پشاورز لمی کے کپتان بابر اعظم نے 4 ہزار  رنز مکمل کرنے کا سنگ میل عبور کیا،  وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے لیگ کے پہلے  بیٹر بھی بن گئے۔

اس دوران اُنہوں نے تین ٹیموں اسلام آباد یونائیٹڈ،کراچی کنگز  اور  پشاور زلمی کی نمائندگی کی۔

یہ بھی پڑھیئے:    پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین ففٹی بنتے بنتے رہ گئی، کراچی کنگز کے معین علی 44 پر آؤٹ

 بابراعظم نے پی ایس ایل میں اب تک 105 میچز کھیلے ہیں جس میں 2 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچری شراکتوں کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کریئر میں 46 سنچری شراکتیں قائم کیں، اُنہوں نے ویرات کوہلی اور کرس گیل کی سب سے زیادہ شراکت کا ریکارڈ برابر کیا۔ کرس گیل نے 455 اور ویرا ت کوہلی نے 400 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 46 سنچری شراکتیں بنائیں جب کہ بابر اعظم نے 339 اننگز  میں 46  ویں سنچری شراکت کا سنگ میل عبور کیا۔ 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *