کوہلی بابر کے آگے کیا بیچتا ہے؟ بابر نےتو کرس گیل کا بھی ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا



(ویب ڈیسک)بابر دی گریٹ نے ٹی ٹوئنٹی  کرکٹ میں  ایک اور عظیم ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔  یہ بابر اعظم کا کراچی میں لاہور قلندرز کے ساتھ میچ میں تیسرا ریکارڈ تھا۔
پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹر بن گئے۔

بابر اعظم نے 345 اننگز میں 12 ہزار رنز بنانے والے ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کا ورلڈ ریکارڈ توڑا ہے۔

 بھارت کے ویرات کوہلی نے 360 ، ڈیوڈ وارنر نے 368 اننگز میں 12 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

بابر اعظم 12 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے دنیا کے 12ویں جبکہ دوسرے پاکستانی پلیئر ہیں۔ 

 بابر اور دوسرے گریٹ کرکٹرز میں ایک امتیاز یہ ہے کہ  بابر نے  صرف 338 اننگز میں 12 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے۔ ویسٹ انڈیز کے گریٹ بیٹ کرس گیل نے یہ کام  345 اننگز کھیل کر کیا تھا۔ 

ویرات کوہلی نے 360 ، ڈیوڈ وارنر نے 368 اننگز میں 12 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

اس سے قبل پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک بھی  12 ہزار ٹی ٹوینٹی رنز بنانے کا سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ایران امریکہ مذاکرات کے 6 گھنٹے؛ مذاکرات کار رات بھر مذاکرات جاری رکھیں گے

یہ بھی پڑھیئے: ایران اور اسکے پراکیسز گروہوں کے خلاف جنگ جاری رکھوں گا، نیتن یاہو کا اعلان





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *