(وسیم عظمت) پاکستان سپر لیگ کی نئی ٹیم راولپنڈیز نے آج مسلسل7 واں میچ ہار کر کراچی کنگز کا مسلسل میچ ہارنے کا اِن فیمس ریکارڈ چھیننے کے قریب پہنچ گئے۔ پنڈیز کے تین میچ باقی ہیں، یہ تینوں میچ ہار کر وہ کراچی کنگز کا مسلسل سب سے زیادہ میچ ہارنے کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ وہ بھی ایسے کہ اس کے بعد کسی کو پنڈیز کا ریکارڈ توڑنے کی ہمت نہیں ہو گی۔
پاکستان سپر لیگ کی نئی ٹیم راولپنڈیز نے آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں اپنا ساتواں میچ بھی بڑی سہولت کے ساتھ ہارا۔ یہ میچ ہار کر راولپنڈیز پی ایس ایل سیزن الیون کے “پلے آف راؤنڈ” سے نکل جانے والی پہلی ٹیم تو بن ہی گئی۔ اس کے ساتھ وہ پی ایس ایل کے 11 ایڈیشنوں میں مسلسل ہارنے کا ریکارڈ چھیننے کے لئے کراچی کنگز کے بالکل قریب بھی پہنچ گئی ہے۔
مسلسل سب سے زیادہ ہارنے کا ریکارڈ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں کسی ٹیم کے مسلسل ہارنے کا سلسلہ 9 میچوں تک جاری رہا۔ یہ ریکارڈ کراچی کنگز کے حصے میں آیا اور اب تک انہی کے پاس ہے۔
کراچی کنگز کی مسلسل ہار کا ناپسندیدہ سلسلہ دو سیزن کے میچوں میں جاری رہا۔ اس کا آغاز پی ایس ایل سیزن 6 PSL 6 (2021) کے ایلیمینیٹر میچ میں کراچی کنگز کی ہار سے ہوا تھا۔ پی ایس ایل سیون PSL 7 (2022) شروع ہوا تو گزشتہ سیزن میں الیمینیٹر راؤنڈ تک جانے والی کراچی کنگز کے مقدر میں لا متناہی ہار لکھی جا چکی تھی۔ کے کے نے پی ایس ایل سیون کے آغاز میں لگاتار 8 شکستوں کا سامنا کیا۔ گزشتہ سیزن کے ایک میچ کی ہار ملا کر کراچی کنگز نے مسلسل نو میچ ہارے تو یہ پی ایس ایل کی ہسٹری کا ایک اِن فیمس (ناقابل فخر) ریکارڈ بن گیا۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں اہم مسلسل شکستیں
پی ایس ایل کے گیارہ سال کے دوران کسی ٹیم کے مسلسل ہارنے کے واقعات کئی بار ہوئے لیکن کنگز اور قلندرز نے تو ہارنتے چلے جانے کی انتہا کی کر دی۔
کراچی کنگز نے پی ایس ایل 6 اور پی ایس ایل 7 میں مجموعی طور پر 9 میچ ہارے اور ہار کے میدان میں ناقابل شکست قرار پائی۔
کسی ایک ہی سیزن میں سب سے زیادہ مسلسل ہارنے کا ریکارڈ بھی کراچی کنگز کا ہی ہے۔ کے کے نے پی ایس ایل سیون میں مسلسل 8 میچ ہارے۔
لاہور قلندرز ہار کے میدان میں کراچی کنگز کی فاتحانہ انٹری سے پہلے ہار کا بلا شرکت غیرے بادشاہ تھا۔ کراچی کنگز کے مسلسل ہار کا ناقابل شکست ریکارڈ بنانے کے بعد بھی لاہور قلندرز نے مقابلہ کرنے کی کوشش کی اور 2018 کے سیزن میں لاہور قلندرز اپنے پہلے 6 میچ ہار گئی۔ لیکن وہ چھ شکستوں کے بعد آگے نہ بڑھ سکے اور کراچی کنگز کا ریکارڈ محفوظ رہا۔ گزشتہ سات سال میں کوئی ٹیم اس ریکارڈ کو چھیننے کے لئے کراچی کنگز کے مقابل نہ آئی۔ اب نئی ٹیم نے ہار کے میدان میں کراچی کنگز کی قدیمی بالادستی کو چیلنج کیا ہے۔
راولپنڈیز کے آئندہ تین میچ
پی ایس ایل کے موجودہ سیزن (PSL 11) میں راولپنڈیز کو ابھی 3 مزید میچز کھیلنے ہیں۔ دو مزید میچ ہار کر پنڈیز کراچی کنگز کے پرانے ریکارڈ کو برابر کر دیں گے اور دسواں میچ بھی ہار گئے تو وہ دو ایسے ریکارڈ بنا دیں گے جن کے جلدی ٹوٹنے کا کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔
راولپنڈیز کے بقیہ میچوں کی تفصیل درج ذیل ہے:
21 اپریل: بمقابلہ ملتان سلطانز (شام/رات کا میچ)
23 اپریل: بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (دوپہر کا میچ)
26 اپریل: بمقابلہ حیدرآباد کنگز مین (دوپہر کا میچ)
پی ایس ایل کے اس سیزن میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ہر ٹیم نے لیگ مرحلے میں 10 میچز کھیلنے ہیں۔ اگر پنڈیز دس میچ ہار گئے تو وہ مسلسل ہارنے کا گرینڈ ریکارڈ تو بنائیں گے ہی، اس کے ساتھ ایک سیزن کے تمام میچ ہار جانے کا بھی ریکارڈ بنا لیں گے۔
پی ایس ایل الیون کا پوائنٹس ٹیبل آج شب کی پوزیشن

8 sites
راولپنڈیز مسلسل ساتویں میچ میں بھی ناکام، قلندرز 32 رنز سے …
18-Apr-2026 — فوٹو بشکریہ پی ایس ایل/ایکس. پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں راولپنڈیز اپنا 7واں میچ بھی ہار گئے، اس مرتبہ لاہور قلندرز نے 32 …












Leave a Reply