گلیڈئیٹرز کی پٹائی زلمی نے 8 اوورز میں 106 رنز بنا لئے



(24نیوز) پاکستان سپر لیگ  کے میچ میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے کیپٹن  سعود شکیل نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ دی، زلمی نے ابتدا سے ہی ظلم کرنا شروع کر دیا اور 6 اوورز میں 80 رنز بنا ڈالے۔ پاور پلے کے دوران زلمی کی ایک وکٹ گری۔ یہ 13.33  فی اوور رن ریٹ تھا۔ آٹھوین اوور کی تیسری بال پر کوسل مینڈس نے اپنی ففٹی کر ڈالی۔ 8 اوور ختم ہوئے تو زلمی کا مجموعہ  106 ہو گیا۔

پشاور زلمی کی بیٹنگ

حارث 6 گیندوں سے  16 رنز بنا کر  دوسرے اوور کی چوتھی بال پر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم نے  پاور پلے کے چھ اوورز میں  13 بالز سے  26 رنز بنا لئے ہیں۔

ون ڈاؤن کوسل مینڈس نے پاور پلے میں 17  بالز سے 31 رنز بنائے۔ مینڈس نے پاور پلے میں  2  چھکے اور 4 چوکے مارے۔ 

پاور پہلے کے بعد

بعد میں مینڈس نے گلیڈئیٹرز کے سپنرز کی پٹائی کرنا جاری رکھا اور 26 گیندوں سے 53 رنز بنا لئے۔

کراچی کے نیشل سٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا آج دوسرا میچ ہو رہا ہے۔ پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز سے شکست کھائی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ن کے کیپٹن سعود شکیل نے میچ کا ٹاس جیت لیا تھا، انہوں نے خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی اور زلمی کے کیپٹن بابر کو بیٹنگ آفر کر دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (QG)

سعود شکیل (کپتان)، شمیل حسین، رلی روسو، حسن نواز، دinesh چندیمل (WK)، بیون جیکبز، جہانداد خان، ساقب خان، الزاری جوسف، ابرار احمد، عثمان طارق۔

پشاور زلمی (PZ)

 بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (WK)، کusal مینڈس، آرون ہارڈی، فرحان یوسف، افتخار احمد، مائیکل بریسویل، عبدالسمد، سفیان مقیم، محمد باسط، علی رضا۔

دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیئے:  کراچی کنگز کی پی ایس ایل الیون میں ایک اور شکست، اس مرتبہ 11 رنز سے ہارے





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *