پی ایس ایل 11:لاہور قلندر کی ٹیم کراچی فیز کے میچز مکمل کرنے کے بعد واپس پہنچ گئی 



(حافظ شہبا زعلی )پی ایس ایل 11 میں کراچی فیز کے میچز مکمل کرنے کے بعد لاہور قلندر کی ٹیم آبائی شہر واپس پہنچ گئی ہے ، کراچی میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی ٹیم صرف ایک میچ جیت سکی، لاہور میں پی ایس ایل 11 کا دوسرا مرحلہ 21 اپریل سے شروع ہوگا۔

لاہور قلندرز 21 اپریل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مد مقابل آئے گی ،لاہور قلندرز 23 اپریل کو کراچی کنگز اور 25 اپریل کو پشاور زلمی سے مقابلہ کرے گی۔

 پلے آف مرحلے میں پہنچنے کے لیے لاہور قلندرز کو تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی، لاہور قلندرز کی ٹیم اس وقت چھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسحاق ڈار کو پولش ہم منصب کا ٹیلیفون، علاقائی و عالمی امور پرتبادلہ خیال





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *