کینیا کے ایتھلیٹ ساوےنے لندن میراتھن میں نیا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا



(ویب ڈیسک) کینیا کے ایتھلیٹ نے لندن میراتھن میں ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔  وہ کسی بھی  باضابطہ ریس  میں دو گھنٹے سے کم وقت میں میراتھن فنش لائن عبور  کرنے والے دنیا کے پہلے ایتھلیٹ  بن گئے۔

کینین ایتھلیٹ سباسٹین ساوے نے لندن میراتھن 2026 میں 42.195 کلومیٹر  (تقریباً 42 کلومیٹر)  فاصلہ صرف 1 گھنٹہ 59 منٹ 30 سیکنڈ میں طے کر کے  دو گھنٹے سے کم وقت میں میراتھن مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے۔

اس شاندار کارکردگی کے ساتھ ساوے نے رنر کیلون کِپٹم کا  عالمی ریکارڈ  توڑ دیا، جو 2023 میں بنا تھا۔ کپٹم نے یہ فاصلہ  2 گھنٹے 35 سیکنڈ میں طے کیا تھا۔ ساوے ورلڈریکارڈ کو 55 سینڈ نیچے لے آئے۔

 ریس کے دوران ساوے نے آخری مراحل میں شاندار رفتار دکھائی۔  ایتھوپیا کے رنر یومِف کیجلچا دوسرے اور  یوگنڈا کے جیکب کپلِمو تیسرے نمبر پر رہے، ان دونوں ایتھلیٹس نے بھی ایک لمحہ پہلے ٹوٹےعالمی ریکارڈ سے بہتر وقت میں ریس ختم کی۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل11: حیدرآباد نے راولپنڈیز کو 103 رنز سے ہراکر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا

 

 
 
 

ماہرین کے مطابق یہ کارنامہ طویل فاصلے کی دوڑ کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہےکیونکہ اس سے قبل دو گھنٹے سے کم وقت میں میراتھن مکمل کرنا ناممکن سمجھا جاتا تھا۔

 
ساوے کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے کیریئر کی بڑی فتح ہے بلکہ عالمی ایتھلیٹکس میں ایک نئے دور کا آغاز بھی قرار دی جا رہی ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *