کرکٹ بورڈ  میں بڑ ی تبدیلیاں  عبوری سیٹ اپ تیار



(ویب ڈیسک )سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی سلوا رواں ہفتے مستعفی ہو جائیں گے۔

اس حوالے سے سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ شامی سلوا ایگزیکٹو کمیٹی کے ہمراہ مستعفی ہو جائیں گے، شامی سلوا اور ایگزیکٹو کمیٹی کے مستعفی ہونے کے بعد عبوری انتظامیہ ذمے داریاں سنبھالے گی۔

سری لنکن میڈیا نے کہا ہے کہ بینکر ایرن وکرامارتنے سری لنکا کرکٹ میں ذمے داریاں سنبھالنے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کی امریکہ کو نئی پیشکش

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت کی جانب سے شامی سلوا کو عہدے سے الگ ہونے کا کہنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

سری لنکن میڈیا نے کہا ہے کہ شامی سلوا کو حالیہ برسوں میں کئی الزامات کا سامنا رہا ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *