
(ویب ڈیسک)ریال زاراگوزا کے گول کیپر ایسٹیبان اندرادا کو حریف ٹیم کے کھلاڑی کو مکا مارنے پر سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ایس ڈی ہیوسکا کے خلاف اسپین کی سیکنڈ ڈویژن کے ایک اہم میچ میں پیش آیا جہاں دونوں ٹیمیں ریلیگیشن سے بچنے کی جدوجہد کر رہی تھیں۔
میچ کے اختتامی لمحات میں اندرادا کو ایک کھلاڑی کو دھکا دینے پر دوسرا یلو کارڈ ملا، جس کے بعد انہیں میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:طوفانی ہواؤں کیساتھ موسلادھاربارش، گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے
تاہم وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور مخالف ٹیم کے کپتان جارگے پولیڈو کی جانب دوڑتے ہوئے گئے اور ان کے چہرے پر مکا دے مارا جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔ اس ہنگامے کے باعث مزید کھلاڑیوں کو بھی میدان سے باہر بھیجا گیا۔
Esteban Andrada, hoy arquero del Zaragoza, fue EXPULSADO, SE VOLVIÓ LOCO Y LE PEGÓ UNA PIÑA en la cara al capitán del Huesca.
INSÓLITO TODO. ???????????????????? pic.twitter.com/7wfO12gMFi
— Ataque Futbolero (@AtaqueFutbolero) April 26, 2026
بعد ازاں اندرادا نے اپنے رویے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس لمحے میں اپنا کنٹرول کھو بیٹھے تھے اور ہر ممکن سزا قبول کریں گے۔
کلب نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے کھیل کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔
میچ میں آسکر سیلوا کے واحد گول کی بدولت ہیوسکا نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دونوں ٹیمیں اب بھی ریلیگیشن زون میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں ہیٹ ویو کا نیا الرٹ جاری












Leave a Reply