
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم شہباز سے خصوصی درخواست کردی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) شعیب ملک نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’محترمہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف، کاروباروں کے لیے بروقت قواعد و ضوابط قابلِ ستائش ہیں، مگر میرا ماننا ہے کہ جم اور فٹنس سینٹرز کو خصوصی رعایت ملنی چاہیے۔
Respected CM @MaryamNSharif, while timely regulation of businesses is a welcome step, I reckon gyms and fitness centers deserve special consideration. Many office-goers work out after duty hours only. Health is as important as food, and extending gym timings to 22:00 as well…
— Shoaib Malik ???????? (@realshoaibmalik) April 27, 2026
انہوں نے مزید لکھا ’بہت سے دفتر جانے والے افراد صرف ڈیوٹی کے بعد ہی ورزش کر سکتے ہیں۔ صحت بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی خوراک، اس لیے جم کے اوقات کو رات 10 بجے (22:00) تک بڑھانا ایک مثبت قدم ہوگا۔ یہ اقدام ایک صحت مند اور مضبوط پاکستان کے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
واضح رہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے میں کفایت شعاری اقدامات کے تحت دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی سی بی کا پختون بھائیوں کو بڑا تحفہ












Leave a Reply