
(24نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار بیٹر بابر اعظم نے ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں شاندار کامیابی پر قومی ٹیم انڈر 19 کے کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں بابراعظم نے کہا کہ زبردست مہم کے بعد نوجوان کھلاڑیوں نے فائنل میں حاوی رہتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔
اس موقع پر بابر اعظم نے انڈر 19 ٹیم کے منیجر و مینٹور سرفراز احمد کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی اس کامیابی کا کریڈٹ سیفی بھائی کو جاتا ہے، جن کے تجربے اور رہنمائی نے ٹیم کو سنبھالا اور کامیابی کی راہ ہموار کی۔
Well done, boys! Lifting the trophy after a stellar campaign and dominating the final. Big credit to Saifi Bhai, whose experience shaped this triumph. Keep the hunger going ✌ pic.twitter.com/O2KQ5Wdwtd
— Babar Azam (@babarazam258) December 21, 2025
بابر اعظم نے کہا کہ اب یہ ٹیم کے لیے اہم ہے کہ وہ اسی جوش اور لگن کو برقرار رکھے اور مستقبل میں بھی جذبے کے ساتھ کھیلتی رہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، اس سے قبل پاکستان اور بھارت 2012 کے ایونٹ میں مشترکہ طور پر فاتح رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر ! مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی اچانک انتقال کرگئے












Leave a Reply