بگ بیش لیگ میں شاداب خان کا شاندار کم بیک اکیلے ہی اپنی ٹیم کو جیت دلا دی  



(ویب ڈیسک) پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل فارم میں آگئے،  لیگ اسپنر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم سڈنی تھنڈر کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) سیزن 15 میں پہلی کامیابی دلا دی۔

 پیر کو سڈنی تھنڈر نے مانوکا اوول میں کھیلے گئے میچ میں برسبین ہیٹ کو 34 رنز سے شکست دی،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سڈنی تھنڈر کی جانب سے اوپنرز سیم کونسٹس اور میتھیو گلکس نے شاندار آغاز فراہم کیا اور سنچری شراکت قائم کی  جس کی بدولت ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔

سیم کونسٹس نے 45 گیندوں پر 63 رنز کی اہم اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے شامل تھے جبکہ میتھیو گلکس 48 گیندوں پر 76 رنز بنا کر نمایاں رہے،وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز نے آخر میں 11 گیندوں پر 25 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 2 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے

برسبین ہیٹ کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 35 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ جیک وائلڈرمتھ نے 2 اور میتھیو کوہن مین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں برسبین ہیٹ کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بنا سکی اور کوئی بھی بیٹر نصف سنچری نہ بنا سکا  جس کی بڑی وجہ شاداب خان کی تباہ کن بولنگ تھی۔

 شاداب خان نے برسبین ہیٹ کے ٹاپ آرڈر کو تباہ کیامکولن منرو، جیک وائلڈرمتھ  اور میٹ رینشاؤ کی اہم وکٹیں حاصل کی،ہیٹ کی جانب سے ہیو ویبن نے 26 گیندوں پر 30 رنز بنا کر کچھ مزاحمت دکھائی جبکہ میکس برائنٹ نے 18 گیندوں پر 25 رنز کا اضافہ کیا تاہم دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

شاداب خان سڈنی تھنڈر کے نمایاں کھلاڑی رہے اور انہوں نے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کو اس سیزن کی پہلی جیت دلادی۔

سوشل میڈیا پر شاداب کی اس شاندار کارکردگی کے بعد اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ان کی قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے بحث شروع ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  بابر اعظم نے ننھے مداح کو کس چیز کا تحفہ دیا؟ ویڈیو وائرل





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *