ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کی زیر صدارت ACCہیڈ کوارٹر میں خصوصی اجلاس



(روزینہ علی)صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ کے کامیاب انعقاد پر اے سی سی کی پوری ٹیم کو مبارک باد کی مستحق قرار دیا۔

سربراہ اے سی سی محسن نقوی کی زیر صدارت ایشین کرکٹ کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ کیلئے بہترین انتہیظامات پر اے سی سی سے اظہار تشکر کیا۔

اجلاس میں  محسن نقوی نے اے سی سی کا کرکٹ کے فروغ کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہائی پرفارمنس سنٹرز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 اجلاس میں جدید ہائی پرفارمنس سنٹرز کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں:پاکستان نے بھارتی ٹیم کا’’ ٹرافی منصوبہ‘‘ خاک میں ملا دیا

محسن نقوی نے کہا کہ ہائی پرفارمنس سنٹرز کی سہولت نہ رکھنے والے ایشیائی ممالک کرکٹ کی ماڈرن سہولت سے ترجیحی طور پر استفادہ کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اے سی سی کے ہائی پرفارمنس سنٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ اجلاس میں صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ امین السلام، چیئر مین افغانستان کرکٹ بورڈ میرویس اشرف، اے سی سی کے تھوسٹ پریرا اور دیگر حکام نے شرکت کی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *