
(ویب ڈیسک)امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے فلوریڈا میں اطالوی آندریا پریٹی سے شادی کر لی۔
سرینا ولیمز کی بہن وینس ولیمز کے اطالوی اداکار ، ماڈل اور ڈیزائنر سے دوستی کے چرچے رہے ہیں، ان کی شادی کی تقریبات 6 روزتک پام بیچ فلوریڈا میں جاری رہیں۔
وینس ولیمز کا کہنا ہے کہ شادی کے موقع پر سرینا ولیمز نے قیمتی یاٹ کا تحفہ دیا، قیمتی یاٹ میں فیملی کے قریبی افراد کو عشائیہ بھی دیا گیا۔
وینس ولیمز کا کہنا ہے کہ سرینا ولیمز نے ہی یاٹ میں تمام کھانوں کا انتظام کیا، کشتی پر 10 سے 12 خاندان کے افراد اور دوست تھے، ہم نے ایک ہفتے خوب انجوائے کیا۔
یہ بھی پڑھیں:عثمان خواجہ کی نوعمر بیٹیاں نسل پرستانہ حملے کی زد میں آگئی
وینس ولیمز اور آندریا پریٹی کی 2024 میں میلان میں ایک فیشن شو کے دوران ملاقات ہوئی تھی جبکہ دونوں کی منگنی کی تقریب جولائی میں ہوئی تھی۔
سرینا ولیمز نے شادی کے موقع پر اپنی بہن کے لیے تصاویر کے ساتھ محبت بھرا پیغام بھی لکھا ہے۔












Leave a Reply