
(محمد حماد) نیشنل پی ڈی ٹی ٹو20 کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ملتان نے راولپنڈی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ملتان کے بلے باز محمد زمان ٹورنامنٹ آف دی پلیئر اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل فزیکل ڈسیبیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپین شپ کا فائنل راشد لطیف کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس میں ملتان کی ٹیم فاتح قرار پائی۔
راولپنڈی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااورمقرہ بیس اوورز میں 156 رنز کا ہدف دیا،کپتان محمد ارسلان نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔
156 رنز کے ہدف میں ملتان پی ڈی کی ٹیم نے میچ کی آخری اننگز پر تین وکٹوں سے فائنل کا ٹائٹل جیت لیا۔محمد زمان 60 رنز کی اننگ کھیل کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
محمد زمان کا کہنا تھا جیت پر اللہ کا جتنا شکر کروں کم ہے۔جیت کا کریڈٹ اپنے کپتان اور کوچ کو دیتا ہوں۔
ملتان کے کپتان مطلوب کا کہنا تھاکہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ سیکنڈ لاسٹ بال تھی۔جس پر چوکا لگ گیا اور جیت ہمارے نصیب میں آئی۔
راولپنڈی کے کپتان محمد ارسلان بولے فائنل میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ختم ہوا جس پر بہت خوشی ہے۔
فاتح اور رنر اپ ٹیم اور بہترین پر فارمنس دینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔












Leave a Reply