انگلش ٹیم کوایک اور بڑا جھٹکا، فاسٹ بولر جوفرا آرچر ایشز سیریز سے باہر


انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر بائیں جانب اسٹرین کے باعث آسٹریلیا کے خلاف آخری 2 ایشز ٹیسٹ سے باہر ہو گئے جس کے بعد انگلینڈ کا مایوس کن دورہ مزید مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر گس ایٹکنسن کو جوفرا آرچر کی جگہ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جب کہ بیٹنگ آل راؤنڈر جیکب بیتھل کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ نمبر 3 پر اولی پاپ کی جگہ بیٹنگ کریں گے۔اولی پاپ کو خراب فارم کے باعث چوتھے ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے، اولی پوپ کی اس سیریز میں بہترین اننگز پرتھ ٹیسٹ میں 46 رنز رہی تاہم اوپنر بین ڈکٹ، کم رنز بنانے کے باوجود ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، بین ڈکٹ نے 6 اننگز میں 97 رنز بنائے جن میں ان کا زیادہ سے زیادہ اسکور 29 رہا۔

دوسری جانب انگلینڈ ٹیم کے ڈائریکٹر راب کی نے تصدیق کی ہے کہ دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے درمیان وقفے کے دوران کھلاڑیوں کی حد سے زیادہ شراب نوشی کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *