چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا کراچی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ



(جاوید اقبال )چئیرمین پی سی بی محسن نقوی  نے  کراچی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا، کوچز اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

 تفصیلات کے مطابق چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کا دورہ کیا ، انہوں نے خواتین کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا وزٹ کیا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوچز اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی،چئیرمین پی سی بی نے تربیتی کیمپ میں موجود 36 کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی  نے  خواتین کھلاڑیوں کو غذائیت سے بھرپور کھانا دینے کی ہدایت کی ۔ 

  محسن نقوی نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے دوران بہترین سہولتیں کی فراہم کی جا رہی ہیں،بہترین کوچز آپ کی کوچنگ کر رہے ہیں ۔

 یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو جیل  میں کیسی سہولیات میسر؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

آپ نے صرف محنت سے ٹریننگ کرنی ہے،ہر موقع پر جذبے اور عزم کے ساتھ فائٹ کریں ، کبھی بھی ہمت نہ ہاریں ۔ 
 انہوں نے کہا کہ عملی مشقوں، سٹیمنا اور سٹرنتھنگ ٹریننگ پر بھرپور توجہ دیں،مکمل فٹ پلئیر کا واضح فرق گراؤنڈ میں نظر آتا ہے۔  

 اس موقع پر کوچ نے کیمپ میں جاری ٹریننگ کی مختلف سرگرمیوں کے بارے بریف کیا۔
 اس مو قع پر وہاب ریاض، عبدالرحمن، عمران فرحت، مینجر عائشہ جلیل اور دیگر کوچز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

BEEPER
 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *