اللہ کے فضل سے کھیلوں کی رونقیں دوبارہ سے بحال ہوئیں، وزیراعظم کی پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کی شمولیت پر مبارکباد



(24نیوز)   وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کی آمد پر  خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم نے دو نئی  ٹیموں کی نیلامی کے مرحلے کی  کامیابی پر بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چئیرمین محسن رضا نقوی اور پی ایس ایل کے انعقاد میں شریک انکی ٹیم کی کوششوں کی پزیرائی کی اور کہا،  اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں کھیلوں کی رونقین دوبارہ سے بحال ہوئی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا وقت کے ساتھ ساتھ الحمدللہ پی ایس ایل خطے کی بڑی لیگوں میں سر فہرست بن گئی ہے۔ آج پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی آکشن ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ہے.  دو نئی ٹیموں کی شمولیت نے سپر لیگ میں ایک نئی روح پھونک دی ہے.

یہ بھی پڑھیں : آج دو ٹیموں کی نیلامی میں پانچ امریکی کمپنیاں شریک ہوئیں، محسن نقوی

 وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا،  نئی ٹیموں میں بیرونی سرمایہ کاری پاکستان سپر لیگ کی بین الاقوامی سطح پر مقبولیت اور کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے. وزیرِ اعظم نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان سپر لیگ کے رواں برس ایڈیشن سے کرکٹ کے شائقین ہمیشہ سے زیادہ محظوظ ہوں گے بلکہ نئے اور نوجوان ٹیلنٹ کو موقع بھی ملے گا.

یہ بھی دیکھیئے:    پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم حاصل کرنے والے فواد سرور کون ہیں، کیا کرتے ہیں؟ 

یہ بھی پڑھیں : آج تاریخی لمحہ ہے؛ محسن نقوی کی حیدرآباد اور سیالکوٹ کے شہریوں کو مبارکباد 

یہ بھی پڑھیئے: پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم کے مالک حمزہ مجید چودھری کون ہیں، کیا کرتے ہیں؟





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *