سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب  کے زیر اہتمام سائیکل ریس 25 جنوری کو ہوگی



(رانا آزاد)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب  کے زیر اہتمام رواں سال کی  پہلی بڑی سپورٹس سرگرمی کی تیاریاں جاری ہیں،سائیکل رائیڈ اور ریس کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

 سب سے بڑی سائیکل ریس اور سائیکل رائیڈ 25 جنوری کو لاہور میں ہوگی، اس موقع  میں گرلز اور بوائز کی الگ الگ سائیکل ریسز بھی ہوں گی،  صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر خود بھی سائیکل رائیڈ میں حصہ لیں گے۔

سائیکل ریس میں 500 سے زائد سائیکلسٹس حصہ لیں گے، سائیکل ریس  میں فیملیز بھی حصہ لیں گی، سائیکل رائیڈ منال لبرٹی چوک سے شروع ہو کر نیشنل ہاکی سٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوگی، سائیکلنگ رائیڈ کے موقع پرسپورٹس سے وابستہ شخصیات موجود ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں :پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس:اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود3 بلز منظور





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *