
(ویب ڈیسک) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے 19 ستمبر سے 4 اکتوبر 2026 تک جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں منعقد ہونے والے آئندہ 20ویں ایشین گیمز کے لیے ایکریڈیٹیشن اور داخلے کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے۔
تمام الحاق شدہ یونٹس کے نام ایک مراسلے میں پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی جنرل سیکرٹری سدرہ گل نے ایشئین گیمز کھیلنے میں دلچسپی رکھنے والے مرد ویٹ لفٹرز کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنے نام ،فوٹو وغیرہ 2 فروری 2026 تک میڈم نزھت جبیں کو ارسال کردیں۔
پی او اے کے سیکرٹری جنرل حاجی خالد محمود اور پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر جبران بن سلمان کو بھی مطلع کر دیا گیا ھے جس میں ایشین گیمز کے لیے پاکستان کی تیاریوں کے پیچھے انتظامی صف بندی پر اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیئے: اہم کام ستائیس جنوری کو دوپہر بارہ بجے سے پہلے نبٹا لیں
20 ویں ایشین گیمز جاپان کے ایچی ناگویا میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر 2026 تک منعقد ہوں گے۔ یہ پریمیئر ملٹی سپورٹس ایونٹ، جس میں 45 ممالک اور خطے شامل ہیں، ہر چار سال بعد ہوتے ہیں۔ 2026 کی ایشئین گیمز میں جاپان کا شہر ناگویا سٹی میزوہو پارک ایتھلیٹک سٹیڈیم مرکزی مقام کے طور پر کام کرے گا۔ تقریب کا نعرہ “ایک ایشیا کا تصور کریں” ہے، جو علاقائی اتحاد اور ترقی پر زور دیتا ہے۔
ی ہبھی پڑھیئے: منیاپولس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن ایجنٹوں نے ایک اور امریکی شہری کو قتل کر دیا












Leave a Reply