
(24نیوز) پاکستان میں مختصر عرصہ میں کرکٹ کے ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کی اتنی بہتات ہو گئی کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے بنائی گئی ٹیم میں دو سال پہلے ورلڈ کپ ہارنے والی ٹیم کے صرف چند ہی کھلاڑیوں کو جگہ ملی، باقی سب نئے کھلاڑی آ گئے۔
آج ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے گرین شرٹس کے جس سکواڈ کا اعلان کیا گیا اس میں گزشتہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے 7 کھلاڑی غائب ہیں۔
آج پی سی بی نے جس 15 پلئیرز کے ٹی ٹوینٹی سکواڈ کا اعلان کیا اس میں محمد رضوان اور حارث رؤف جیس گزشتہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہارنے والی ٹیم کے اہم نام بھی غائب ہیں۔ ان کے ساتھ گزشتہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہارنے والے دوسرے پانچ کھلاڑی بھی غائب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اہم کام ستائیس جنوری کو دوپہر بارہ بجے سے پہلے نبٹا لیں
گزشتہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024 میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوا تھا، پاکستان گروپ مرحلے (پہلے راؤنڈ) میں ہی ایو نٹ سے باہر ہو گیا تھا۔ یہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی ہسٹری میں پاکستان کے ٹورنامنٹ سے ابتدائی سٹیج پر اخراج کا انوکھا واقعہ تھا جس نے فینز کو بہت مایوس کیا تھا۔ ایونٹ میں ٹیم مجموعی طور پر 11/20 پوزیشن پر رہی تھی۔
اس سے پہلے یہ ٹورنامنٹ 2022 میں ہوا تھا، جہاں گرین شرٹس انگلش ٹیم سے فائنل میچ ہارنے کے بعد رنر اپ کی حیثیت سے واپس آئے تھے۔
کون کون گھر بیٹھےگا
2024کے ورلڈ کپ میں پاکستانی بیترز میں پہلا اور نمایاں نام محمد رضوان کا تھا، انہیں اس مرتبہ گھر بٹھایا گیا ہے۔ رضوان پاکستان کیلئے تینوں فارمیٹ کھیلتے ہیں لیکن مختصر ترین فارمیٹ میں ان کی کارکردگی اور فارم نے سلیکٹرز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں لانے کے قابل نہیں سمجھا کیونکہ اس پوزیشن میں کھیلنے کے لئے زیادہ با صلاحیت اور انرجی سے بھرے لڑکے آگے لائے جا چکے ہیں۔
فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھی آئندہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی سکواڈ سے غائب ہیں۔ وہ پاکستان کے لیے 94 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔ رؤف کو گھر بٹھانے کی وجہ بھی ان کے زیادہ انرجی سے بھرے متبادل کی دستیابی ہے۔
وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کو 2024 کے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن وہ ٹیم کے لئے کچھ نہیں کر سکے تھے۔ اس مرتبہ ورلڈ کپ لینے کے لئے بھیجے جا رہے دستے میں اعظم بھی نہیں ہیں۔ نیا وکٹ کیپر زیادہ اچھا پرفارم کر رہا ہے اور بیٹنگ میں اعظم سے زیادہ مؤثر بیٹرز کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: پی ایس ایل ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخ سامنےآگئی
تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹر فتخار احمد بھی 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں نہیں ہیں۔ انہوں نے 2024 کے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے لیے کھیلا تھا۔ وہ 35 سال کے ہو چکے ہیں، حالیہ مہینوں میں ان سے زیادہ اچھے مڈل آرڈر میں کھیلنے والے آل راؤنڈرز پرفارم کرتے آ رہے ہیں جنہیں ٹہم میں لایا گیا ہے۔
37 سالہ پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے خود کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ عماد 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ ان کا ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر 75 میچوں پر محیط ہے،جس میں انہوں نے 554 رنز بنائے اور 73 وکٹیں لیں۔
عباس آفریدی فاسٹ باؤلر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ اور ون ڈے کھیل کر اور کوئی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے بغیر ہی 2024 کے T20 ورلڈ کپ کے لیے کھیلنے چلے گئے تھے لیکن وہاں انہیں ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ اب وہ بھی ٹیم میں نہیں ہیں۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے 2024 کا T20 ورلڈ کپ کھیلا۔ عامر نے دسمبر 2024 میں کرکٹ سے خود ہی ریٹائرمنٹ لے لی۔ عامر نے پاکستان کے لیے 62 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے، 71 وکٹیں لیں۔
اس مرتبہ جو ٹیم سیلیکٹ کی گئی ہے اس میں سفارشوں کو فراموش کر کے صرف سری لنکا کے ماحول میں اچھا پرفارم کرنے اور جیتنے کے لئے درکار کمبی نیشن کو بہترین رکھنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ کئی اچھے کھلاڑی اس لئے باہر ہیں کہ ان سے زیادہ اچھے دستیاب ہیں اور اہمیت کمبی نیشن کو دی گئی ہے۔
ٹی توینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا ہدف ہمیشہ سے زیادہ واضح ہے؛ ٹرافی لے کر گھر آنا!
پاکستان گروپ اے میں ہے۔ گرین شرٹس کا پہلا میچ 7 فروری کو کولمبو میں ہالینڈ کے ساتھ ہوگا۔ اسی گروپ میں بھارت اور امریکہ بھی شامل ہیں۔ بھارت اور پاکستان 15 فروری کو کولمبو میں میچ کریں گے اور سیلیکٹرز، مینیجرز، کوچ اور کھلاڑی سبھی اس میچ میں روایتی حریف کا کریا کرم کرنے کے لئے تلے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: انڈر19ورلڈ کپ کے سپر سکس راؤنڈمیں آسٹریلیا کی فتح، ساؤتھ افریقہ کو آؤٹ کلاس کر دیا
فینز کو اس میچ کا انتظار ہے بلکہ دراصل تو وہ اس میچ کو ہی اپنے لئے ٹرافی کا فائنل تصور کرتے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی دستے میں ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا (کپتان)،محمد نواز سپن باؤلر، ، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ فاسٹ باؤلر، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب اوپننگ بیٹر، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر) اور عثمان طارق شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں لاسکتے ہیں، بھارت کا خوف سامنےآگیا
امریکا: جنوبی ریاستوں میں برف کیساتھ شدید بارش کا خطرہ












Leave a Reply