سیاست زدہ کرکٹ کسی کے مفاد میں نہیں،  آئی سی سی کے دوہرے معیار کو مسترد کرتے ہیں، محسن نقوی



(24نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین، ایشئین کرکٹ کونسل کے سربراہ اور پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان آئی سی سی کے دوہرے معیاروں کو مسترد کرتا ہے۔ بنگلہ دیش کا مؤقف  اصولوں پر مبنی ہے۔ 

محسن نقوی نے آج  لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں سے ملاقات کی اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے پی سی بی کے مؤقف سےکھلاڑیوں کو آگاہ کیا۔

گرین شرٹس نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی مؤقف کو سراہا اور اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے کسی بھی اقدام کی مکمل حمایت کی۔

محسن نقوی نے بتایا کہ ورلڈکپ میں بھارت میں نہ کھیلنے کے حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا مؤقف اصولوں پر مبنی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے دوہرے معیار کو مسترد کرتا ہے،  ہم نےکرکٹ کے سنہری اصولوں کو  مدنظر رکھ کر بنگلہ دیش کی حمایت کی ہے،  پاکستانی حکومت جو فیصلہ کرے گی اس پر من و عن عمل کریں گے۔

اس موقع پر  کھلاڑیوں نے کہا کہ ہم سب پی سی بی کے اصولی مؤقف کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: امریکہ میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہارنے والے 7کھلاڑی نئی ٹی ٹوینٹی ٹیم سے غائب 

محسن نقوی نے کہا کہ سیاست زدہ کرکٹ کسی کے مفاد میں نہیں، سب کو کرکٹ کے اصولوں پر چلنا چاہیے، ہمارے کھلاڑی با صلاحیت اور ہر لحاظ سے مقابلہ کرنا جانتے ہیں، کسی بھی میدان میں کامیابی ٹیم ورک سے حاصل ہوتی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ شائقین کرکٹ کی نظریں بھی پاک آسٹریلیا سیریز  پر ہیں اور  وہ بجا طور  پر آپ  سے بہترین کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: انڈر19ورلڈ کپ کے سپر سکس راؤنڈمیں آسٹریلیا کی فتح، ساؤتھ افریقہ کو آؤٹ کلاس کر دیا 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *