ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا،، سلمان علی آغا کپتان ہونگے


پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان، عثمان طارق ، ابرار احمد شامل ہیں۔اس کے علاوہ بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان ، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک ہوں گے ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا جو ورلڈکپ کے لیے تیاری ہوگی۔

واضح رہے آسٹریلیا کی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو ہوں گے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *