ورلڈکپ کیلئے بھرپور تیاری کرنے کی کوشش کریں گے:شاداب خان



(24 نیوز)پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈ شاداب خان نے کہا ہے کہ انجری سے کوئی بھی واپس آتا ہے تو سب سے مشکل مرحلہ ’’ری ہیب‘‘ کا ہوتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹیم میں واپس آ کر بہت خوشی ہوتی ہے، جب اچھا نہیں کھیلتے تو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، فینز کو اُمید ہوتی ہے کہ اچھا کھیلیں۔

شاداب خان نے کہا کہ لاہور میں بلکل سری لنکا کی طرح کی پچز تو نہیں ہوں گی، لیکن ورلڈکپ کیلئے بھرپور تیاری کرنے کی کوشش کریں گے، جب کھلاڑی پاکستان کیلئے اچھا نہیں کریں گے تو تنقید ہوگی۔

قومی آل رائونڈر نے کہا کہ جتنا بڑا کھلاڑی ہوگا انتی زیادہ تنقید ہوگی، بابراعظم اپنی کارکردگی پر کافی کام کر رہے ہیں جس کا رزلٹ ان کو مل رہا ہے، مجھے پتا ہے کہ جب باولنگ اچھی کروں گا تو ٹیم میں رہوں گا۔

انھوں نے کہا کہ انجری کے بعد بڑی سرجری کروائی پھر ری ہیب کیا اور اس وقت میں فیملی نے کافی سپورٹس کیا، ہر ٹیم کی اپنی سٹرنتھ ہے، اس کو دیکھ کر اندازہ نہیں لگا سکتے۔

اُمید ہے کہ سری لنکا کی کنڈیشن میں زیادہ بڑا اسکور نہیں بنے گا اور اگر بنا تو اس کے مطابق کھیلیں گے، حال ہی میں ٹیم نے کافی پرفارمنسز دیکھائی ہیں اور کنڈیشن دیکھ لگتا ہے کہ ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور میانمار کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *