
(وسیم احمد)پی ایس ایل کے ایمرجنگ اور سلور کیٹگریز میں شامل کھلاڑیوں کی کیٹگریز کی تجدید کا اعلان کر دیا گیا ہے، پلیئرز آکشن میں سلور اور ایمرجنگ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی۔
فہرست میں پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد فائق، حنین شاہ، پشاور زلمی کے عارف یعقوب اورمہران ممتاز سلور کیٹگریز میں شامل کر لیے گئے۔
کراچی کنگز کے مرزا مامون امتیاز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے علی ماجد اور لاہور قلندرز کے محمد اخلاق ، محمد نعیم اور محمد عاذب سلور کیٹگری میں شامل ہیں۔
سلور کیٹگری میں ملتان سلطانز کے یاسر خان، عامر برکی،محمدجنید، محمدالطاف، علی عمران، جہانزیب سلطان، اور عبید شاہ شامل ہیں۔
ایمرجنگ کیٹگری میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے سعد مسعود ، محمد شہزاد، غازی غوری، کراچی کنگز کے ریاض اللہ، فواد علی، سعد بیگ، لاہور قلندرز کے مومن قمر ایمرجنگ کیٹگری میں شامل ہیں۔
پشاور زلمی کے عبداللہ فضل ، علی رضا، معاذ صداقت ایمرجنگ کیٹگری، ملتان سلطانز کے شاہد عزیز اور محمد ذوالکف، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محم ذیشاہ اور شامل حسین ایمرجنگ کیٹگری میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 10 دہشت گر د ہلاک












Leave a Reply