نیوزی لینڈ کے خلاف کینیڈا کی بیٹنگ جاری



 (24 نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے اکتیسویں میچ میں کینیڈا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں کینیڈین کپتان دلپریت باجوہ کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، بعد میں گیند اسپن بھی ہوگی، جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب کیوی کپتان مچل سینٹنر کی گزشتہ رات برگر کھانے کے بعد سے طبیعت ناساز ہے، ان کی جگہ ڈیرل مچل ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

 گروپ ڈی سے جنوبی افریقا پہلے ہی سپر ایٹ میں رسائی حاصل کرچکا ہے جبکہ کینیڈین ٹیم اس دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

نیوزی لینڈ کو سپر ایٹ میں رسائی کے لیے آج کے میچ میں فتح درکار ہے۔

مزید پڑھیں:وادی کالاش میں دو روزہ سرمائی کھیلوں کا میلہ





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *