باجوڑ میں دہشتگرد حملہ ناکام، 12 خوارج ہلاک، 11 سکیورٹی اہلکار شہید


باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا، 12 خوارج ہلاک جبکہ دھماکے میں 11 اہلکار شہید اور متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی، تاہم دھماکے کے نتیجے میں 11 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 فروری کو فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کیا۔ فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 12 خوارج کو ہلاک کر دیا اور حملے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

ئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق حملہ آور چیک پوسٹ کی سکیورٹی توڑنے میں ناکام رہے تو انہوں نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 11 اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے۔

دھماکے سے قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، ایک کمسن بچی شہید جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور مزید دہشتگردوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

 


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *